کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اوآئی سی سی آئی کے ممبران نے 2024کے دوران سی ایس آر سرگرمیوں میں مجموعی طورپر14ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جس سے 4کروڑ 50لاکھ لوگ براہ راست مستفید ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(OICCI) نے اپنی سالانہ "کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (CSR)رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق او آئی سی سی آئی کے ممبران نے 2024کے دوران سی ایس آر سرگرمیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں13فیصداضافے کے ساتھ مجموعی طورپر14ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جس سے پاکستان میں تقریباً45ملین افرادمستفید ہوئے ۔ او آئی سی سی آئی کے صد ریوسف حسین کا اس سلسلے میں کہنا ہےکہ او آئی سی سی آئی میں ہم سمجھتے ہیں کہ حقیقی کاروباری کامیابی مالی کارکردگی سے بڑھ کر معاشرے پر دیرپا اثرات مرتب کرتی ہے ۔