• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی سکیورٹی گارڈ دوران علاج چل بسا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں گزشتہ روز تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والا سکیورٹی گارڈ دوران علاج چل بسا۔کذشتہ روز کورنگی تھانے کی حدود میں کار اور موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولٹری کے تاجروں سے 25 لاکھ روپے چھینے تھے اور مزاحمت پر مقتول پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔مقتول امیر محمد پیر اور منگل کی درمیانی شب دوران علاج دم توڑ گیا۔مقتول کے ورثاء کے مطابق 22 سالہ امیر محمد کو ایک مہینہ ہوا تھا نوکری کرتے ہوئے۔امیر احمد ایک نجی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا ۔مقتول اپنے مالک فرحان کے ساتھ کیش لے کر بینک کی طرف جارہا تھا کہ کورنگی نمبر ڈیڑھ نمبر پر تین مسلح افراد کار میں آئے تھے اور امیر احمد پر فائرنگ کردی ۔اہلخانہ کے مطابق امیر احمد گھر کا واحد کفیل تھا۔مقتول کی شادی ڈھائی سال قبل ہوئی تھی اور وہ چار ماہ کی بچی کا باپ تھا۔مقتول کا آبائی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔مقتول کراچی میں اپنی گارڈز کمپنی کے ساتھ رہتا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید