کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں متعدد پروجیکٹس کے لے آؤٹ پلان منسوخ ، 160ایکٹر سے زائدرقبے پر محیط کراچی کے 6بڑے نادہندہ رہائشی پروجیکٹس کے ڈیولپمنٹ پرمٹ اور پرپوز لے آئوٹ پلان منسوخ کردیئے ہیں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے صفدر علی بھگیو کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سید نبیل حسن نےکارروائی کرتے ہوئے کراچی کے چھ بڑے رہائشی وتجارتی منصوبوں کے ڈیولپمنٹ پرمٹ اور پرپوز لے آئوٹ پلان منسوخ کردیئے ہیں جس میں دیہہ بندمراد میں 48 ایکٹر، دیہہ جام چاکرو میں17 ایکٹر، دیہہ منگھو پیر میں12 ایکٹر،دیہہ جام چاکرو میں30 ایکٹر رقبے، دیہہ ہلکانی میں 30 ایکٹر پرااور دیہہ ہلکانی میں 28 ایکٹر پر منظور کئے گئے پروجیکٹ کو کروڑوں روپے کی او ڈی سی کی عدم ادائیگی اور نادہندہ ہونے پر ان کے ڈیولپمنٹ پرمٹ اور پرپوز لے آئوٹ پلان کو منسوخ کیا گیا ہے۔