• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مخالف مارچ کیس، مسلسل عدم پیشی پر ایمان مزاری، علی وزیر اور منظور پشتین کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت نے مبینہ طور پر ریاست مخالف مارچ کرنے کی پاداش میں درج مقدمہ میں مسلسل عدم پیشی پر ایمان مزاری ایڈوکیٹ ، علی وزیر اور منظور پشتین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں،گزشتہ روز سماعت کے دوران طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے یہ حکمنامہ جاری کیا دوران سماعت ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی نہ ہوسکے اورکیس کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید