راولپنڈی (جنگ رپورٹر) ملک میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کسی صورت منظور نہیں اس کی پرزور مذمت کرتے ہوئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی پاکستان سروس مین سوسائٹی نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا کہمعصوم جانوں کا قتل عام افسوسناک ہے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی حالیہ لہر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے۔۔ اس سلسلے میں اتوار کو لاہور میں مظاہرہ ہوگا۔ اس کے بعد عید کے دن کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ اڈیالہ جیل سے احتجاج کی کال تو آتی ہے مگر وہاں سے حالیہ دہشگردی کی مذمت نہیں آئی۔