• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئےشراکت داری کا اعلان

پشاور(جنگ نیوز)ان ڈرائیو اور یوسف دیوان کمپنیز نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت ان ڈرائیو(inDrive)اور یوسف دیوان کمپنیزکی جانب سے مسافروں کوماحولیاتی تحفظ پرمبنی جدید سہولیات اور پائیدار سفرحل فراہم کرنے کی غرض سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں Honriگاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی۔اس شراکت داری کے آغاز پر ان ڈرائیو(inDrive) اور YDCرمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک خصوصی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔جس کے تحت مسافروں کو Honriالیکٹرک گاڑیوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پریس ریلیزکےمطابق یہ اقدام دونوں کمپنیوں کے پائیدار نقل وحمل کے عزم کی عکاسی کرنے کے ساتھ ساتھ رمضان کے مقدس مہینے میں ایک جدید اور ماحول دوست سفری تجربہ فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ شراکت دار ملک میں بڑھتی ہوئی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک کے پہلے چار پہیوں والے الیکٹرک وہیکل مینوفیکچر، Honriکے ساتھ ایک طویل المدتی تعاون کی بنیاد رکھتی ہے۔ ان ڈرائیو اور وائی ڈی سی ای وٹیکنالوجی کو رائیڈ ہیلنگ سروسز میں ضم کرکے سبز نقل وحمل کے فروغ میں پیش قدمی کررہے ہیں تاکہ فوسل فیول پو انحصار کو کم کیا جاسکے اور پاکستان کو صاف توانائی کی طرف منتقل ہونے میں مدد مل سکے۔
پشاور سے مزید