• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابینا وکیل کو سروسز رولز کے تحت مجسٹریٹ بھرتی کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کے قوانین میں نرمی سے متعلق درخواست پر نابینا وکیل کو جوڈیشل سروسز رولز کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں جسٹس نثار پر مشتمل دو رکنی آئینی بینچ نے نابینا وکیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کے قوانین میں نرمی سے متعلق صادق حسین کی درخواست کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے نابینا وکیل کو سندھ جوڈیشل سروسز رولز کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ عدالتی فیصلے پر 4ہفتوں پر عمل درآمد کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید