• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خزانے کو 8 کروڑ کا نقصان، آئس کریم درآمد کنندگان، کسٹم حکام کیخلاف مقدمہ

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں 8 کروڑ سے زائد قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں غیر ملکی أٔئس کریم کے درامد کنندگان، کسٹم کلیرنگ ایجنسی کے مالک اور کسٹم حکام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سرکل کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد افضل خان نے گزشتہ برس یہ تحقیقات شروع کروائی تھیں۔ جس کے بعد انسپیکٹر توقیر نے ایف أئی أر نمبر 10/25میں تحریر کیا ہے کہ ایک غیر ملکی برانڈ کی آئس کریم کو 2019سے 2021تک پاکستان میں درآمد کیا گیا۔ دبئی کی کسٹم کلیرنگ کمپنی اور کسٹم پرنسپل اپریزرنے ملی بھگت سے انڈر انوائسنگ کر کے نہ صرف آئس کریم کی قیمت کم بلکہ وزن اور تعداد بھی کم ظاہر کر کے قومی خزانے کو 8کروڑ 14لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

ملک بھر سے سے مزید