• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کارکن ہمارے لئے باعث فخر ہیں، ممتاز شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق چیف سیکریٹری سندھ،وفاقی محتسب اعلی انشورنس اور صوبائی اسکاؤٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کارکن ہمارے لئے باعث فخر ہیں ،ہم ہمیشہ ان کی کارکردگی کے معترف رہے ہیں وہ ادارے کے کارکن ڈوڈا خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اپنے دفتر میں انہیں گلدستہ اور واجبات کا چیک پیش کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈوڈا خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر اور نائب صوبائی سیکریٹری فرقان یوسفی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے دیگر ملازمین سے توقع کی وہ بھی جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں گے ۔
ملک بھر سے سے مزید