• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد میں تیز رفتار اسکول وین نے راہگیر بچہ کچل ڈالا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ناظم آباد نمبر ایک مجاہد گرا ئو نڈ کے قریب تیز رفتارنامعلوم اسکول وین کا ڈرائیور 11سالہ راہگیر بچے کو پہیوں تلے کچلتا ہوا موقع سے گاڑی سمیت فرارہوگیا ،حادثے کے نتیجے میں بچہ موقع پرجاں بحق ہوگیا،پولیس موقع پرپہنچی اور بچے کی لاش کو عباسی شہیداسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق متوفی بچے کی شناخت مزمل ولد طارق کے نام سے ہوئی جو ناظم آباد نمبر ایک سراج کالونی کا رہائشی تھا ،متوفی بچے کی والدہ گھروں میں کام کرتی ہے ، واقعہ سے قبل بچہ ماں کے ساتھ جانے کی ضد کرتے ہوئے اس کے پیچھے مذکورہ مقام تک پہنچا تو ماں نے اسے بہلا بھسلا کر واپس گھر جانے کا کہا جس کے بعد بچہ گھر کی جانب جارہاتھاکہ حادثہ ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید