کوئٹہ (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں سے بہتر تعلقات کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ مسلط نمائندے ہیں ، مسلط نمائندوں نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جبکہ ہر ادارہ تباہ کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ ایماندار قیادت کو سامنے لایا جائے، سیاسی کرپشن کو روکنے کے لئے جامع پروگرام ترتیب دیا جائے اور عمران خان کو فوری طور پر رہاکیا جائے کیونکہ پی ٹی آئی محب وطن جماعت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔