• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت ہو نہ ہو یتیم بچوں، بچیوں کی خدمت کرتا رہونگا، چوہدری سالک

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور زمرد خان کا اچھا تعلق قائم ہے۔ زمرد خان بہت عظیم کام کررہے ہیں۔ ان کے مشن میں ذاتی طور پر اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔ میرے پاس وزارت ہو یا نہ ہو یتیم بچوں اور بچیوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔ پاکستان سویٹ ہوم میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ چیریٹی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و معاشرتی تحفظ سید عمران احمد شاہ، گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کا انتظام اسلام آباد گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد اور پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر رضوان صادق خان نے کیا۔ دیگر منتظمین میں چوہدری شفیق، زوہیب امجد، چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر رحیم اعوان اور عاطف مغل شامل تھے۔
اسلام آباد سے مزید