• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوزئی وزیر گھڑی کے رہائشیوں کا پولیس ناروا رویئے کے خلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)نوشہرہ کے علاقہ تھانہ پبی جلوزئی وزیر گھڑی کے رہائشیوں نے پولیس کے ناروا رویئے کے خلاف پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مشتعل مظاہرین نے ہاتھو ں میں بینرز اور پلے کارڈز ا ٹھا رکھے تھے جس پر نوشہرہ پولیس کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید الفاظ میں نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت کرنے والی متاثرہ خاتون روشن جہانہ نے کی روشن جہانہ،زیارت گل، جمال شاہ، بہادر، اعجاز میاں،رحمان منیب نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایس پی پبی سرکل کے ناروا رویے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ علاقے میں جرائم پیشہ اشتہاری ملزمان کا گروہ سرگرم ہوگیاہے اس حوالے سے بارہا متعلقہ پولیس کے ساتھ رابطے کئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی پولیس کی کارکردگی صفر ہے۔
پشاور سے مزید