ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ، پوری یونیورسٹی میں دفاتر بند، کام ٹھپ، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ملازمین نے اپنے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر مکمل ہڑتال اور تالا بندی کی، اس موقع پر ایمپلائیز یونین اور مختلف ایمپلائیز گروپوں کے سربراہ ملک صفدر حسین، رانا مدثر، شاہد ریاض موتھا ،سنجرانی یونین ایمپلائیز ویلفیئر کے صدر غلام حرغوری سیکرٹری ندیم بوسن اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایڈمن بلاک میں موجود رہے ،ایمپلائیز کا مطالبہ تھا کہ یونیورسٹی کے قانون کے مطابق ہر عید پر ایک بنیادی تنخواہ پے کے برابر ا لاونس دیا جاتا ہے مگر افسوس یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین پر ظلم ڈھاتے ہوئے عیدی الاؤنس بند کر دیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ وائس چانسلر نے ایمپلائیز کے کئی ماہ سے متعدد الاؤنسز بھی جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے ایمپلائیز میں بہت بے چینی پائی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو جمعرات کو یونیورسٹی کی مکمل تالا بندی کر دی جائے گی۔