ملتان (سٹاف رپورٹر)امیر المومنین حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں مرکزی سالانہ حیدر کرار کانفرنس آج19رمضان المبارک جمعرات بعد نماز ظہر 2 بجے دن جامع مسجد کوثر بازار عمر فاروق اندرون لوہاری گیٹ میں منعقد ہوگی، جمیعت علمائے پاکستان ملتان کے صدر حافظ محمد ظفر قریشی حامدی کے مطابق صدارت صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی کریں گے جب کہ علامہ مفتی عثمان پسروری،سید طلحہ حسین رضوی،محمد یونس غازی،حاجی سلمان خان قادری،حافظ مرشد علی حامدی، حاجی سجاد علی حامدی،حاجی سراج محمد حامدی،پروفیسر اختر علی انصاری،حاجی رکن الدین اور دیگر مہمانان خصوصی ہونگے ۔