• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی اجلاس، پارٹی ارکان نے نواز شریف کی نمائندگی کی، عقیل ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت قانون و انصاف ،بیرسٹر عقیل ملک نےکہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پارٹی ارکان نے نواز شریف کی نمائندگی کی ،رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف، بیرسٹرعمیر نیازی نےکہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نواز شریف کا نہ آنا ایک بہت بڑا پیغام تھا۔نواز شریف جان بوجھ کر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نہیں آئے،میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام، صرف مذمت کافی نہیں، ایک اور رمضان،غزہ میں ایک اور قتل عام۔پچھلے پانچ چھ سال سے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید