اسلام آباد( ایوب ناصر ) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں طلبی پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان بدھ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں، ان سے 6گھنٹے تک سوالات کئے گئے ، علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر واپس روانہ ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئی تھیں۔