کوئٹہ(نمائندہ جنگ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ظلم کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی ، دھمکیوں اور جبری گمشدگیوں سے ہمیں حقیقی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا ، ہماری جدوجہد بلوچ عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہے جب تک اس ظلم کو روکا نہیں جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، یہ بات انہوں نے بدھ کو گل زادی ، بیبرگ بلوچ اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جبرو استحصال، وسائل کی لوٹ مار، سیاسی انجینئرنگ کے طور پر طاقت کا بے دریغ استعمال جاری ہےوسائل کا بے دریغ لوٹ مار جاری ہے۔