ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ملتان پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔فلیگ مارچ میں ایس پی گلگشت ڈویژن سیف اللہ گجر، ایس پی سٹی ڈویژن محمد سعید، ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔