ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او کمپلیکس لاہور میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا انعقادانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن کی مثالی کارکردگی پر ریجنل آفیسر سی سی ڈی ملتان کامران عامر خان کو خصوصی ریوارڈ سے نوازا۔اس پروقار تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب لاہور سہیل ظفر چٹھہ سمیت پنجاب بھر سے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو پنجاب پولیس کے لیے قابل تقلید قرار دیا۔