ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) ملتان ڈویژن کی صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی خولہ امجد نے سابق ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن ضلع کونسل حمیدہ خانم کو ملتان ڈویژن کی ایڈیشنل نائب صدر مقرر کر دیا ہے ، دریں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے حمیدہ خانم کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ملتان ڈویژن میں پارٹی کی تنظیمی فعالیت اور خواتین کی شمولیت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہوگی۔