ملتان،جلال پور پیر والہ (سٹاف رپورٹر/نامہ نگار) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کے ہمراہ تحصیل جلالپور پیر والہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹس، صاف پانی کی فراہمی، جلال پور پیر والا پبلک سکول اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت مختلف ترقیاتی و عوامی فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا، دورے کے دوران کمشنر ملتان کو متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک لعل محمد جوئیہ ، اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار علی خان اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ارم شہزادی بھی موجود تھے، کمشنر ملتان نے جلال پور پبلک اسکول میں طلبہ کے تعلیمی معیار اور سہولیات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور اسکول کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں،دریں اثنا کمشنر ملتان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جلال پور کا بھی دورہ کیا۔