• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، مینا مجید

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں جاری مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا معائنہ کیا اور 23 مارچ اسپورٹس فیسٹیول کی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بیڈمنٹن کے جاری ایک مقابلے کا باقاعدہ آغاز شاٹ لگا کر کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر بازئی بھی موجود تھے۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے بیڈمنٹن کا مکمل میچ دیکھا جبکہ اسٹڈیم میں جاری دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا بھی معائنہ کیا جبکہ بیڈمنٹن کے میچ میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ23 مارچ اسپورٹس فیسٹیول صوبے بھر میں جاری ہے، جس میں ان ڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں یوم پاکستان کی یاد دلاتا ہے، جو ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس دن کی مناسبت سے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کرنا نہایت خوش آئند ہے، کیونکہ کھیلوں سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ ٹیم ورک، محنت اور حوصلے جیسے اوصاف بھی پیدا ہوتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید