• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی ،30 دکاندار گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا رمضان المبارک کے دوران گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر5 دکانیں سیل، 30 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں سے 5 دکانداروں کو جیل بھیج دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف اور اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 6 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانداروں کو جیل منتقل جبکہ 2 دکانیں سیل کردی گئیں اور 6 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر(صدر) حمزہ انجم اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 25 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 4 افراد کو گرفتار کرکے 5 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے سمنگلی بلیلی اور کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کارروائیاں کیں اس دوران 28دکانوں کا دورہ کرکے جس میں 6 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں سے 2 دکانداروں کو جیل بھجوا دیاگیا۔ 3 دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ 9 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیےگئے۔
کوئٹہ سے مزید