کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی نے کہاہے کہ حکمران دہشت گردی کا بہانہ بنا کر آپریشن کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورعدم استحکام آپریشن سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں ماضی میں بھی متعددآپریشن کیے گئےجس سے امن کی بجائے تباہی آئے انہوں نے کہاکہ بیس سال سے ملک طاقت کے استعمال اورغلط فیصلوں کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں ہےجتنے بھی آپریشن کرلیے جائیں بلوچستان کے حالات طاقت کےا ستعمال سے درست نہیںہوسکتے جب تک عوام کو وسائل پر اختیار نہیں دیاجاتاکیونکہ جنگ بھی بات چیت کے ذریعے ہی ختم ہوتی ہے۔