دبئی (اے پی پی)دبئی میں رئیل اسٹیٹ کی ٹوکنائزیشن کا آغاز کر دیا گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق دبئی کے محکمہ اراضیات نے رئیل ’’اسٹیٹ ٹوکنائزیشن پروجیکٹ ‘‘کے پائلٹ مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی دبئی مشرق وسطیٰ کا پہلا خطہ بن گیا ہے جہاں پراپرٹی ٹائٹل ڈیڈز پر ٹوکنائزیشن کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔