• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزرا کی عدم موجودگی، ڈپٹی اسپیکر برہم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ممبران کے جوابات دینے کیلئےوفاقی وزراء کی ایوان میں عدم موجودگی پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ سخت برہم ہوگئے اور ایوان چلانے سے انکار کردیا۔ اور کہا کہ اب تو کابینہ کا حجم بھی بڑھ چکا ،وزراء کے بغیر اجلاس کی کارروائی نہیں چلے گی ڈپٹی سپیکر نےاجلاس بغیر کسی کارروائی کے احتجاجا آج بروز جمعہ دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز شروع ہوا تو ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات کی کار روائی شروع کی گئی ۔ڈپٹی اسپیکر نے وزیر توانائی کی عدم موجودگی پہ اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ چیف وہپ نے یہ بتایا کہ ان کے جواب کے حوالہ سے کوئی ہدایت نہیں آئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اب تو کابینہ کا حجم بھی بڑھ چکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید