اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم آفس کے فرائض اب نئے انداز سے انجام دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم آفس کے کام کی موثر انداز میں انجام دہی اور استعداد کار بہتر کرنے کے لیے وزیراعظم نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وفاقی سیکرٹریز ودیگر افسران کو تمام سمریاں وزیر اعظم کےمشیر وزیر اعظم آفس توقیر شاہ کے ذریعے بھیجنے کی ہدایت کردی وزیر اعظم پاکستان سے احکامات حاصل کرنے کا نیا پروسیجر وضع کردیاگیا ہے۔