• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافہ، اطلاق یکم جنوری 2025ء سے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے کیا گیا ہے۔ ای او بی آئی کے 16 رکنی سہ فریقی بورڈ آف ٹرسٹیز (بی او ٹی) نے جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ اپنے 135ویں اجلاس میں 12ویں ایکچوریل ویلیوایشن رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی، جس سے 5لاکھ سے زائد پنشنرز کو فائدہ پہنچے گا۔

ملک بھر سے سے مزید