اسلام آباد (ناصر چشتی) کےالیکٹرک کے صارفین کے لئے ایف سی اے میں مسلسل پانچویں مرتبہ ریلیف کا امکان یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ روز کے الیکٹرک کے جنوری 2025 کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر سماعت کی ،سماعت کے دوران نیپرا اور کے الیکٹرک میں این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن صلاحیت بڑھانے پر گفتگو۔ توقع ہے کہ صارفین کو بلوں میں منفی ایف سی اے کی صورت میں فائدہ پہنچایا جائے گا، جس کی شرح (4.84) روپے فی کلو واٹ آور ہوگی، جو مجموعی طور پر 4.695 ارب روپے بنتی ہے۔