راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 22موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،14افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 7وارداتوں میں نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 4موٹر سائیکل،2 موبائل فون اورنقدی اڑا لی گئی ۔ دو موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹو ٹ گئے ۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرندیم اختر سے ایک لاکھ 80ہزار روپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر شکیل احمد کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ہلویولین اڈیالہ روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار شاہ زیب ابرار کورئیر کے ملازم سےگن پوائنٹ پر ایک لاکھ 39ہزار 540روپے اور ذاتی 25ہزار روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ میں محمد جواد مغل اور اس کےچھوٹے بھائی محمد شیراز مغل سے لکھن موڑ جمعہ بازار کے قریب 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 7لاکھ روپے اورموبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ دیگر وارداتوں میں بھی شہریوں سے 8 موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ چوری کی دیگر وارداتوں میں بھی شہری نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔