• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسفارمر چوک میں نجی پلازہ کا کچھ حصہ گرنے سے5افراد زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ ٹرانسفارمر چوک میں نجی پلازہ کا کچھ حصہ گرنے سے5افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ صادق آبادکے اے ایس آئی نوشیروان نے بتایاکہ ٹرانسفارمر چوک میں راجہ کامران اور راجہ عمران کے پلازے سے متصل واحد ستی کے پلاٹ میں کھدائی ہورہی ہے جس کی وجہ سے راجہ کامران وغیرہ کے پلازہ کاکچھ حصہ جمعرات کی شب گر گیاجس سے 5افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایاکہ 2منزلہ پلازے کے فرنٹ پر چار پانچ دکانیں ہیں اور ان کے عقب میں سنوکر کلب بناہواہے۔ فرنٹ پرنئی تعمیرات ہے جب کہ عقبی حصہ پراناہے جب کہ اس سے متصل پلاٹ میں تعمیراتی کام کی وجہ سے کھدائی ہورہی تھی جس کی وجہ سے پلازے کاعقبی حصہ متاثر ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو1122کاعملہ موقع پر پہنچ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق پلازے کی چھت کی ایک جانب کا حصہ گر گیا۔ ہسپتال منتقل کئے گئے افراد کی حالت خطرے سے باہر تھی،ریسکیو1122کاعملہ رات گئے موقع پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کر رہاتھا۔
اسلام آباد سے مزید