• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس میں بینڈ سٹاف کی بھرتی کے لئے پراسس شروع

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس میں بینڈ سٹاف کی بھرتی کے لئےامیدواروں کی جسمانی پیمائش 23مارچ کو ہوگی ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر پنجاب پولیس میں بینڈ سٹاف کی بھرتی کے لئے پراسس شروع کر دیا گیا ۔کانسٹیبل بینڈ سٹاف کیلئے عمر کی حد 18 سے 30 سال رکھی گئی ہے۔خواتین و سابقہ فوجیوں کیلئے 10 فی صد جب کہ اقلیتوںکیلئے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔بھرتی ہونے والے کانسٹیبلوں کو لاہور، ٹیلی کمیونیکیشن، شیخوپورہ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں تعینات کیا جائے گا۔اس حوالے سے ریکروٹمنٹ بورڈزتشکیل دے دئیے گئے ہیں۔بھرتی کے لئےامیدواروں کی اپنے شعبے میں مہارت جانچنے کے لئے لاہورمیں سکل ٹیسٹ 24مارچ ،راولپنڈی میں 25مارچ اور ملتان میں 26مارچ کوہوں گے،کامیاب امیدواروں کے برداشت ٹیسٹ 27مارچ ،نظرثانی بورڈ 28مارچ ،تحریری امتحان اور انٹرویو4اپریل کو ہوں گے،میرٹ لسٹ 5اپریل کو جاری کی جائے گی ۔
اسلام آباد سے مزید