• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کی شجرکاری مہم، آگاہی واک بھی کی گئی

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے گزشتہ روز جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس ضمن میں پی ایچ اے کی جانب سے لیاقت باغ میں شجرکاری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جبکہ پی ایچ اے افسران اور سٹاف نے بھی پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔بعد ازاں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید