• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمار بازوں سمیت25 سماج دشمن گرفتار، منشیات اسلحہ بھی برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے 2کلو880گرام چرس برآمد کرلی۔ رتہ امرال پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 7قماربازوں کو گرفتارکرلیا۔ ملزموں سے داؤ پر لگائی گئی رقم 21ہزار 900 روپے، 5موبائل فونز برآمد ہوئے۔اسلام آباد پولیس نے بھی غیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف گزشتہ 48 گھنٹوں میں 16 افراد کو گرفتار کر کے 6 پستول،1 رائفل ، 3480 گرام ہیروئن,560 گرام چرس اور 1448گرام آئس برآمد کر لی ۔
اسلام آباد سے مزید