انگلینڈ میں کونسلوں کو گھروں کی تعمیر یا مرمت کےلیے ناممکن فیصلوں کا سامنا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایک سروے میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مالی دباؤ حکومت کے ہاؤس بلڈنگ کے اہداف کو کمزور کر رہا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن (ایل جی اے) نے پایا کہ آدھے سے بھی کم (38 فیصد) کونسلوں کو یقین ہے کہ وہ سوشل ہاؤسنگ کے کرایوں میں اضافے کے بعد بھی نئے ہاؤسنگ پروگراموں میں سرمایہ کاری کر سکیں گی۔
ایل جی اے کے ہاؤسنگ کے ترجمان ایڈم ہگ نے کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں 57 فیصد مرمت اور دیکھ بھال پر اخراجات کم کرنے اور دو تہائی سے زیادہ اپنے ہاؤسنگ اسٹاک کی نگرانی اور انتظام پر اخراجات کم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔
100 سے زائد مقامی حکام کے سروے میں پتا چلا کہ بہت سی کونسلوں کو اپنے کونسل ہاؤسنگ فنڈ کو خسارے میں چلانے یا مرمت کی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔
گریس ولیمز والتھم فاریسٹ کونسل کے رہنما اور لندن کونسلز میں ہاؤسنگ اور ری جنریشن کے ایگزیکٹو ممبر ہیں نے کہا ہے کہ مقامی حکام کو ہماری سماجی ہاؤسنگ مالیات میں بلیک ہول کا سامنا ہے۔
ہاؤسنگ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ کی وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کونسلز کو مالی دباؤ کا سامنا ہے ہم اس شعبے کی بنیادوں کو درست کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ہم ایک نسل میں سماجی اور سستی ہاؤسنگ کی تعمیر میں سب سے بڑا فروغ دے سکیں۔