• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی پانچ نمبر اسٹاپ فروٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 45 سالہ جبار ولد بابوالدین جاں بحق جبکہ 58 سالہ بابو الدین ولد عبدالرحیم اور 18 سالہ احتشام الدین ولد فرید زخمی ہوگئے، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ان کے مطابق واقعہ افطار کے وقت پیش آیا ، بھتہ کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ،مقتول اور زخمی باپ اور بیٹا ہیں جو افطار کروا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید