کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا اہم اجلاس صوبائی آفس میں منعقد ہوا جس میں ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اسرائیل اپنی شکست کو چھپانے کیلئے دوبارہ غزہ پر حملہ آور ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس 27 رمضان المبارک جمعۃ الوداع سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر عظیم الشان طریقے سے منایا جائے گا۔