• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر شاہد رسول کی نمازِ جنازہ ادا، ڈیفنس فیز 8 قبرستان میں سپردِ خاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ملک کے معروف سرجن پروفیسر شاہد رسول کی نمازِ جنازہ ہفتے کو جناح اسپتال کی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور طبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، ایم کیو ایم کے رکنِ صوبائی اسمبلی شارق جمال، جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر، پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم، مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم ضیا سمیت ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور جناح اسپتال کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔شرکاء نے پروفیسر شاہد رسول کی طبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال نہ صرف جناح اسپتال بلکہ پورے شعبۂ صحت کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید