کراچی (اسٹاف رپورٹر)قیوم آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے بعدزخمی سمیت 2 ملزمان کو پولیس نےگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس پولیس اور ملزمان کے درمیان قیوم آباد بی ایریا قبرستان کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔