• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران قریشی نے اپنے بیٹے ارمغان کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا

کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر )مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے والد نے ویڈیو بیان میں اپنے بیٹے ارمغان کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

پولیس حراست میں مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کا ابتدائی ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔ ملزم کامران قریشی نے مرحوم مصطفیٰ عامر کے والدین سے بھی معافیاں مانگنا شروع کر دیں۔ 

مصطفیٰ عامرقتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے والد ملزم کامران قریشی نے پولیس حراست میں ابتدائی بیان دیا جس میں ملزم کامران قریشی نے اپنے بیٹے ارمغان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گرفتار ملزم کامران قریشی نے ابتدائی بیان میں کہا کہ میں غصے میں پاگل ہو جاتا تھا، سچ کی تلاش میں نکل پڑتا تھا، اب آہستہ آہستہ سچ پتا لگ رہا ہے۔

کامران قریشی نے بیان میں بتایا کہ اگر بیٹے نے قتل کیا ہے تو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وجہیہ صاحبہ اور انکے شوہر کی دل آزاری پر آئی ایم سوری۔

 واضح رہے کہ جمعرات کو اے وی سی سی سی پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید