اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قیمتوں میں کمی کیلئےحکومتی کوششوں کے باوجود شہری ایک سو اسی روپے تک فی کلو مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں - ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت180 روپے تک ہے تاہم چینی کی اوسط قیمت 170 روپے 41 پیسے فی کلو ہے۔ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کرد یے جس کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک سو اسی روپے تک ہےجبکہ نائب وزیراعظم اسحا ق ڈارنے دو روز قبل چینی کی ریٹیل قیمت ایک سو چونسٹھ روپے فی کلومقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کرد یے جس کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت180 روپے تک ہے تاہم چینی کی اوسط قیمت 170 روپے 41 پیسے فی کلو ہے-ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے مطابق کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی اورپشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں -ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے49 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 170 روپے41 پیسے فی کلو پر آگئی جبکہ گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 90 پیسے فی کلو تھی-واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے جون سے لیکر اکتوبر 2024 کے دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اور آخری بار اکتوبر میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی -وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کے وقت فیصلہ کیا تھا کہ چینی کی ریٹیل قیمت 145 روپے 15 پیسے فی کلو سے زیادہ ہونے پر چینی کی ایکسپورٹ فوری روک دی جائے گی تاہم دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے دوران چینی برآمد بھی ہوتی رہی اور قیمتیں بھی اسی دوران مسلسل بڑھتی رہیں تھیں۔