• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد،راولپنڈی(نمائندگان جنگ) سپریم کورٹ میں دو مزید جج مقرر کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحیٰ آفریدی جوکہ بلحاظ عہدہ جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ،نے8 اپریل کو کمیشن کا اجلاس طلب کیاہے جس میں لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ کے لئے دومزید ججوں کو ترقی دینے پر غور کیا جائے گا،ادھر سپریم کورٹ میں دو ججز کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ کے ٹاپ فائیو ججز میں سے ہوگا،لاہور ہائی کورٹ کی سنیارٹی میں پہلے پانچ ججز میں چیف جسٹس مس عالیہ نیلم،جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس صداقت علی خان شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید