پشاور(وقائع نگار) تاجر اتحاد خیبر پختونخوا نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم تجارتی راستہ طورخم بارڈر 27 دن کی طویل بندش کے بعد دوبارہ کھلنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ہزاروں سامان سے لدے ٹرکوں کو ریلیف ملا ہے جو دونوں جانب پھنسے ہوئے تھے۔ تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن نے اس سلسلے میں بیان میں کہا کہ طورخم بارڈر 21 فروری 2025 کو اچانک بند کر دیا گیا تھاجس کی وجہ پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسزکے درمیا ن ایک چیک پوسٹ کی تعمیر پر پیدا ہونے والا تنازع تھاتاہم بدھ کے روز تقریباً شام 4 بجے جرگہ ممبران کے کامیاب مذاکرات کے بعد بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا، جس سے تقریباً 5000 ٹرکوں کی آمد و رفت بحال ہوگئی۔