راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) کرپشن کی شکایت پر موضع داہگل کے پٹواری ملک عامر کو پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر کے24مارچ تک جواب دینے کی مہلت دی گئی ہے۔ملک عامر پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر وراثتی دستاویزات پر رشوت طلب کی تھی جس کی شکایت ملک عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ الماس صبیح نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مقررہ تاریغ تک جواب موصول نہ ہونے پر قانون کے مطابق ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا،پھر بھی جواب نہ ملا تو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔ادھر انجمن پٹواریان ضلع راولپنڈی کا اجلاس زیر صدارت محمد شبیر بھٹی ہواجس میں میں گرداور نوید ملک کی برطرفی اور مرزا سجاد حیدر کی معطلی کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں تحصیل راولپنڈی اور ضلع راولپنڈی کے تمام پٹواریوں کی طرف سے افسران کے رویہ کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ 22مارچ کو تمام تحصیلوں میں اجلاس ہوں گےاور ہڑتال کی جائے گی۔