اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر نگرانی جمعہ کو نماز مغرب سے قبل تقریباً 1000 اہل ایمان نے فیصل مسجد میں اعتکاف کا آغاز کیا۔ فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے انچارج ڈاکٹر قاری ضیاء الرحمان کے مطابق شرکاء کا انتخاب اسکروٹنی کے بعد کیا گیا۔ دعوۃ اکیڈمی فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے ذریعے اس دوران خصوصی لیکچرز اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کرے گی جبکہ شرکاء قیام اللیل میں بھی حصہ لیں گے ۔