• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر داد محمد اچکزئی پشتونخوامیپ کے دیرینہ ساتھی تھے‘ حامد اچکزئی

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ کے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر داد محمد اچکزئی کو کوئٹہ مغربی بائی پاس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ تجہیز وتدفین کے مراسم میں پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد اچکزئی سمیت دیگررہنمائوں وکارکنوں سمیت علماء قبائلی عمائدین ، سیاسی وسماجی رہنمائوں ،ڈاکٹرز سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر حامد اچکزئی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ڈاکٹر داد محمد اچکزئی شریف النفس انسان تھے، وہ پارٹی کے سچے اور مخلص کارکن تھے اور ایک ملنساراور انسانیت دوست شخصیت کے مالک تھے ۔ انہوں نے اپنے شعبہ میں عوام کی بھرپور خدمت کی ،تحصیل دو بندی سے پارٹی کے ناظم بھی رہے ۔ ان کے والد حاجی فضل جان حمیدزئی اچکزئی پشتونخوامیپ کے بانی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے ۔پشتونخوامیپ آج مرحوم ڈاکٹر داد محمد اچکزئی کی جنازے کے موقع پر انہیں اور ان کے والد حاجی فضل جان حمید زئی اوران کے خاندان کو پارٹی اور پشتون قومی تحریک کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید