• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک عبدالغفار ڈوگر نے وزیراعظم کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک عبدالغفار ڈوگر نے وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، ملک عبدالغفار ڈوگر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کےہمراہ نوافل ادا کیے اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کےلیے دعائیں کیں، تفصیل کے مطابق ملتان کی معروف سیاسی شخصیت ملک عبدالغفار ڈوگر نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ان کے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، ملتان کی معروف سیاسی شخصیت ملک عبدالغفار ڈوگر نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا، نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں، اس موقع پر ملک عبدالغفار ڈوگر نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں اور خاص طور پر ملتانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ملتان سے مزید