• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بھی قرارداد پیش کی، علامہ باقر عباس

کراچی (پ ر)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ قائد اعظم مسلم دنیا کے وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف قرار داد پاکستان پیش کی بلکہ اس موقع پر فلسطین میں غاصب جعلی ریاست اسرائیل کے قیام کے لئے جاری ناپاک صیہونی سازشوں کا پردہ بھی چاک کیا اور قرار داد پاکستان کے ساتھ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بھی قرار داد پیش کی.23 مارچ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ ریاست کے قیام کی بات کی،انہوں نے کہا کہاستعماری طاقتوں نے ہمیشہ خطہ میں بد امنی اور خوریزی کیلئے شیطانی اینجڈا رکھا جس کی واضح مثال اسرائیلی نا جائز ریاست کا قیام ہے۔