میہڑ(نامہ نگار)ضلعی ہیڈ کواٹر کے قریب زرعی زمین کے تنازعے پر چانڈیہ قبائل کے دو گروپوں میں جھگڑا فائرنگ،2افراد قتل اور 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ضلعی ہیڈ کواٹر دادو کے قریب جھلو تھانہ کی حدود میں زرعی اراضی کے تنازعے پر کچے کے گاوں دانو چانڈیو میں چابڈیہ قبائل کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا ۔ اندھا دھند فائرنگ میں حاجی شریف چانڈیو اور غلام محمد چانڈیو نامی 2 افراد قتل ہوگئے ہیں جبکہ خان محمد چانڈیو 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ فریقین میں واقعے کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ دونوں فریقین مسلح ہوکر مورچابند ہوگئے ۔ واقعے کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا جبکہ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ علاقہ مکین نے مطالبا کیا ہے کہ گاوں میں مزید خونریزی کو روکنے کیلئے پولیس مقرر کی جائے ۔ واقعے کا مقدمہ درج نھیں ہو سکا تھا ۔ فریقین اپنے اپنے علاقوں میں مورچا بند ہوگئے ہیں۔